وکیل کیخلاف سوشل میڈیا پر جھوٹی مہم: ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم عامر نواز کیخلاف انکوائری کا حکم

ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم عامر نواز

کراچی : جوڈیشل مجسٹریٹ نے وکیل راحیل رحمان کیخلاف سوشل میڈیا پر جھوٹی مہم چلانے کے کیس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم عامر نواز کیخلاف انکوائری کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے وکیل راحیل رحمان کیخلاف سوشل میڈیا پر جھوٹی مہم چلانے کے کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے ایڈیشنل ڈائریکٹر سائبر کرائم عامر نواز کیخلاف انکوائری کا حکم دے دیا۔

عدالت نے تحریری حکم نامے میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کیخلاف انکوائری کا حکم دیتے ہوئے کہا انکوائری کسی ڈائریکٹر سطح کے آفیسر سے کرائی جائے۔

عدالت نے کہا کہ ایڈیشنل ڈائریکٹرعامر نوازعدالتی حکم اور انکوائری میں رکاوٹیں لاتےہیں، عامر نواز ملزمان کو بچاتےاور انھیں لیگل کور دیتے رہے۔

عدالت نے مزید کہا کہ ملزمان کو بچانے کے لئے انکوائری آفیسر عامر اسماعیل پر دباؤ ڈالتے رہے، اس طرح کی شکایت سےانکوائری آفیسر عامر اسماعیل تحریری طور آگاہ کیا۔

تحریری حکم نامے میں کہنا تھا کہ عدالتی حکم کےباوجود ایڈیشنل ڈائریکٹر پیش ہونے سے کتراتے رہے اور شوکاز نوٹس کے بعد عدالت میں پیش ہوئے اور غیر تسلی بخش جواب دیا۔

شاہد قادری اورمحمد یاسرپر وکیل کےخلاف سوشل میڈیا پر جھوٹی مہم چلانے کا الزام ہے ،جس کے بعد وکیل نے ایف آئی اے سائبر کرائم میں شاہد قادری اور یاسر کیخلاف شکایت درج کرائی تھی۔

وکیل نے انکوائری میں تاخیر پرایڈیشنل ڈائریکٹر کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔