سندھ ہائیکورٹ نے میٹرک اور انٹر کے طلبا سے امتحانی فیس اور پاس سرٹیفکیٹ کی فیس وصولی سے روک دیا۔
سندھ ہائیکورٹ سکھربینچ نے صوبے بھر کے سرکاری تعلیمی اداروں کو میٹرک اور انٹرطلباسےفیس نہ لینے کا حکم دیتے ہوئے تعلیمی بورڈز کی فیس وصولی کیلئےدائرنظر ثانی درخواست خارج کر دی۔
عدالت نے سندھ بھر کے میٹرک اور انٹرطلبا کی فیس وصولی پر پابندی کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سندھ حکومت نے میٹرک اور انٹر تک تعلیم مفت کرنےکا اعلان کیا ہے، 2017 سے بورڈز کو امتحانات، سرٹیفکیٹ فیس مدمیں فنڈز دیےجاتےہیں۔
اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ سندھ حکومت تعلیمی بورڈز کو مطلوبہ رقم جاری کرے گی۔ واضح رہے کہ جسٹس اقبال کلہوڑو اور جسٹس ارباب علی پر مشتمل دو رکنی بینچ نےکیس کی سماعت کی تھی۔