بیرون ممالک سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لئے اچھی خبر آگئی

موریطانیہ

اسلام آباد : بیرون ممالک سے پاکستان داخلے پر لازمی کوویڈ 19 ویکسین سرٹیفکیٹ کی شرط ختم کردی گئی ، جس کے بعد پاکستان آنیوالے مسافروں کومنفی پی سی آر رپورٹ پیش نہیں کرنی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان داخلے پر لازمی کوویڈ 19 ویکسین سرٹیفکیٹ کی شرط ختم کردی گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان آنیوالے مسافروں کومنفی پی سی آر رپورٹ پیش نہیں کرنی ہوگی ، برطانیہ،خلیجی و دیگر ممالگ سےآنے والےمسافروں کی اسکریننگ ختم کردی گئی ہے۔

یاد رہے یشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) نے کوویڈ کی پابندیوں سے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری کیا تھا ، جس میں بیرون ممالک سے پاکستان آنے والے مسافروں کیلئےکوویڈ سرٹیفکیٹ کی لازمی شرط ختم کردی تھی۔

بیرون ملک سے روانگی اور پاکستان آمد پر منفی رپورٹ کی شرط اوربورڈنگ سے پہلے یا آمد پر مسافروں کی کوویڈ کی 2 فیصد اسکریننگ کو بھی ختم کردیا تھا۔