کراچی : سندھ بھر میں ہائی پروفائل لینڈگریبرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا اور زمینوں پر قبضے چھڑانے کے لیے خصوصی ٹاسک فورس بنادی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ بھر میں اربوں روپے کی سرکاری زمینوں پر قبضے کے معاملے پر ترجمان اینٹی انکروچمنٹ فورس نے ہائی پروفائل لینڈگریبرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا۔
ترجمان اینٹی انکروچمنٹ فورس کا کہنا ہے کہ زمینوں پر قبضے چھڑانے کے لیے خصوصی ٹاسک فورس بنادی گئی ہے ، ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ فورس راجہ طارق چانڈیو کی ہنگامی میٹنگ ہوئی ، جس میں ڈی ایس پی آپریشن طارق اسلام، اے ڈی عبدالوحیدبلو اور دیگر شریک ہوئے۔
اینٹی انکروچمنٹ فورس نے بتایا کہ سندھ بھر میں 480 لینڈگریبرز کیخلاف مقدمات درج ہیں، مجموعی طور پر 473 لینڈ گریبرز کے خلاف کراچی میں مقدمات ہیں اور 99 فیصد قبضہ مافیا نے کراچی کی قیمتی زمینوں پر قبضہ کیا۔
موجودہ صورتحال پر راجہ طارق چانڈیو کا اظہاربرہمی کیا ، خصوصی ٹاسک فورس طورپر اپنا کام شروع کرےگی اور ایس ایچ اوزکوباورکرایاگیاکہ مفرور ملزمان کی گرفتاریوں کیلئےکارروائی تیزکریں۔
ترجمان کے مطابق ہفتہ وار کارروائیوں کی رپورٹ چیک کی جائےگی، قبضہ مافیا کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔