مزیدار کریمی آلو تیار کریں

کریم کو مختلف اشیا کی آمیزش کے ساتھ کھایا جاتا ہے جو کھانے کو نہایت لذیذ بنا دیتا ہے۔ اسی لیے آج ہم آپ کو مزیدار کریمی آلو بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔

اجزا

آلو: آدھا کلو

ہری پیاز: 2 عدد

میدہ: 4 کھانے کے چمچ

وویسٹر سوس: 2 کھانے کے چمچ

فریش کریم: 4 کھانے کے چمچ

نمک: حسب ذائقہ

پسی کالی مرچ: چوتھائی چائے کا چمچ

پسی سفید مرچ: چوتھائی چائے کا چمچ

دودھ: 2 کپ

ترکیب

سب سے پہلے آلوﺅں کو ابال کر چھیل لیں اور گول گول کاٹیں۔

اب پین میں میدہ شامل کر کے بھون لیں پھر اس میں دودھ شامل کرکے گرم کرلیں۔

دودھ جب اچھی طرح سے گاڑھا ہوجائے تو اس میں ہری پیاز، وویسٹر سوس، فریش کریم، نمک، پسی کالی مرچ اور سفید مرچ ڈال کر مکس کریں۔

اب اس میں کٹے ہوئے آلو کے قتلوں کو شامل کردیں اور چار سے پانچ منٹ پکائیں۔

مزیدار کریمی آلو تیار ہیں گرم گرم سرو کریں۔