دورہ بھارت کیلئے آسٹریلیا کی 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان

سڈنی: آسٹریلیا نے دورہ بھارت کیلئے 18 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

آسٹریلیا دورہ بھارت کے دوران 4 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گا تاہم ٹیسٹ کیلئے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔

دورہ بھارت میں ٹیسٹ میچ میں کپتانی پیٹ کمنز کریں گے، اس کے علاوہ ٹیم میں آسٹن ایگر،سکوٹ بولینڈ،ایلکس کیری، کیمرون گرین، پیٹر ہیڈز کومب، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، عمان خواجہ، مارکس لابوشین، ناتھن لیون، لانس مورس، ٹوڈ مرفی کو شامل کیا گیا ہے۔

18 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ میں میتھو رنشا، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک، مچل سیوپسن اور ڈیوڈ وارنر بھی شامل ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 9 فروری، دوسرا 17، تیسرا یکم مارچ جبکہ چوتھا 9 مارچ سے شیڈول ہے، اسی طرح ون ڈے میچز 17، 19 اور 22 مارچ کو کھیلے جائیں گے۔