کرکٹ آسٹریلیا نے سیزن 2023-24 سے قبل ٹیمز کی نئی کٹس کی نقاب کشائی کر دی ہے جس میں مرد اور خواتین دونوں ٹیموں کی کٹس شامل ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی ٹیم جو آئندہ ماہ بھارت میں شروع ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے کل (جمعرات) سے بھارت کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی اسی کی سر زمین پر کھیلنے کا آغاز کر رہی ہے جس اس کے کرکٹ سیزن 2023-24 کا آغاز بھی ہے۔ اس سے قبل کرکٹ آسٹریلیا نے اگلے سیزن کے لیے نئی کٹس متعارف کرا دی ہیں۔
گزشتہ روز آسٹریلوی کرکٹ کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں مرد اور خواتین دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے لیے نئی کٹس کی رونمائی کی گئی ہے اور اس کے کیپشن میں لکھا ہے ’’ سیزن 2023-24 کے لیے نئی آسٹریلوی کٹس‘‘
REVEALED: New Aussie kits for season 23-24 🔥 #KitWeek pic.twitter.com/jSuOMt7Bop
— cricket.com.au (@cricketcomau) September 21, 2023
آسٹریلوی بورڈ کی جانب سے کھلاڑیوں کی نئی کٹس متعارف کرائے جانے کے بعد شائقین کرکٹ اس بات کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں کہ آسٹریلوی ٹیم اپنی نئی جرسیوں کو پہن کر ورلڈ کپ اور دیگر آنے والے ایونٹس میں کیسی کارکردگی دکھائے گی۔
کرکٹ کے سب سے بڑے میلے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کا آغاز آئندہ ماہ 5 اکتوبر سے ہو رہا ہے۔ افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور گزشتہ عالمی کپ کی رنر اپ نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔
ورلڈ کپ سے قبل کرکٹ آسٹریلیا کا بڑا فیصلہ
واضح رہے کہ اس سے قبل کرکٹ آسٹریلیا نے اپنے بیٹرز کے تحفظ کے لیے پلیئنگ کنڈیشنز میں کئی تبدیلیاں کرتے ہوئے بلے بازوں کو گردن کے پروٹیکٹر کا استعمال لازمی قرار دیا تھا۔