لاہور: قومی کرکٹ ٹیم اور زمبابوے کے درمیان کرکٹ سیریز کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کا کہنا ہے کہ نئے شیڈول کے تحت پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 30 اکتوبر، یکم اور 3 نومبر کو ون ڈے راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔
پی سی بی کے مطابق 7، 8 اور 10 نومبر کو ٹی ٹوینٹی میچز لاہور میں ہوں گے۔ جبکہ زمبابوے کرکٹ ٹیم 20 اکتوبر کو پاکستان پہنچے گی۔
PCB announces revised itinerary for Zimbabwe series
MORE: https://t.co/xmyFDchG2u #PAKvZIM pic.twitter.com/Ll3LFsafdl
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) October 11, 2020
قبل ازیں زمبابوے کرکٹ بورڈ کے 5 رکنی وفد نے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔ ڈائریکٹرانٹرنیشنل پی سی بی ذاکر خان نے وفد کو اسٹیڈیم کا دورہ کرایا، اس موقع پر پی سی بی میڈیکل پینل کے سربراہ ڈاکٹرسہیل سلیم نے بریفنگ دی۔
دورہ پاکستان کیلیے زمبابوے کی ٹیم کا اعلان
زمبابوے کرکٹ بورڈ کے وفد کو پیر کو سیف سٹی پراجیکٹ کا دورہ کرایا جائے گا، زمبابوے کرکٹ بورڈ کا وفد کل اسلام آباد روانہ ہوگا، وفد میں شامل تمام اراکین منگل کو راولپنڈی اسٹیڈیم کا دورہ کریں گے۔