دورہ نیوزی لینڈ کیلیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان آج ہوگا

پاکستان ٹیم آسٹریلیا کے بعد پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنے نیوزی لینڈ جائے گی جس کے لیے قومی ٹیم کا اعلان آج ہوگا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے اس وقت آسٹریلیا میں موجود ہے۔ اس سیریز کے اختتام پر وہ آئندہ ماہ جنوری میں نیوزی لینڈ کا رخ کرے گی جہاں پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔ اس سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان آج کیا جائے گا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ سیریز کے لیے سابق کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کو آرام دینے کی تجویز سامنے آئی تھی تاہم ٹیم ڈائریکٹرمحمد حفیظ نے اس کو مسترد کر دیا۔

اس سیریز کے لیے قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے ٹاپ اسکورر صاحبزادہ فرحان کی اسکواڈ میں شمولیت کا امکان ہے جب کہ آل راؤنڈر شاداب خان دورہ نیوزی لینڈ کیلیے ٹیم سے ڈراپ ہوں گے۔

گرین شرٹس اور کیویز کے درمیان سیریز کا آغاز 12 جنوری سے ہوگا۔