کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کے دوران کورونا وائرس کا شکار ہونے والے آسٹریلوی کرکٹر فواد احمد کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ آگئی۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی نژاد آسٹریلوی اسپنر فواد احمد کورونا ٹیسٹ منفی آگیا۔
فواد احمد نے کورونا سے صحت یاب ہونے کی اطلاع سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دی، انہوں ںے لکھا کہ الحمد للہ میرا دوسرا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔
لیگ اسپنر نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس کو مذاق نہ سمجھیں، اپنے بزرگوں کا خیال رکھیں۔
ALHAMDULILLAH got my 2nd test NEGATIVE result,THANKS FOR ALL UR KIND PRAYERS & SUPPORT 🙌🏽♥️,
Please don’t take Covid as a joke, u might be young n healthy but look after those ones who r aged n with medical conditions, stay blessed 🙌🏽 @IsbUnited 👍🏽 @thePSLt20 #PSL6 #COVID19 #✈️😍— Fawad Ahmed (@bachaji23) March 10, 2021
واضح رہے کہ لیگ اسپنر فواد احمد کا کورونا ٹیسٹ پی ایس ایل کے دوران مثبت آیا تھا جس کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فواد احمد کورونا وائرس کا ٹیسٹ کلیئر ہونے کے بعد آسٹریلیا روانہ ہوجائیں گے، آسٹریلیا پہنچ کر انہیں مزید 14 روز قرنطینہ میں گزارنے ہوں گے۔