پاکستانی کرکٹر نے مایوس ہوکر ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر عثمان قادر نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے اور اس کا اعلان سوشل میڈیا کے ذریعے کیا ہے۔

31 سالہ لیگ اسپنر عثمان قادر جنہوں نے ایک ون ڈے انٹرنیشنل اور 25 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے نے آج پاکستان کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

عثمان قادر سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے اس فیصلے کا اعلان کیا جس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ میں میرا سفر بڑا شاندار رہا، پاکستان کی نمائندگی میرے لیے اعزاز ہے۔

لیگ اسپنر نے قومی ٹیم کیلئے مواقع نہ ملنے کا بھی شکوہ کیا (فوٹو: فائل)

انہوں نے لکھا کہ میں کوچز اور ٹیم کے ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا، میں اب نئے باب میں داخل ہو رہا ہوں، اپنے والد کی وراثت کو جاری رکھوں گا اور نوجوان ٹیلنٹ کو تلاش کروں گا۔

واضح رہے کہ عثمان قادر لیجنڈ ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر مرحوم کے صاحبزادے ہیں۔