پاکستان کے مایہ ناز کرکٹر شعیب ملک نے فکسنگ کے الزامات کی تردید کر دی۔
اپنی ٹوئٹ میں میچ فکسنگ کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ مجھ سے متعلق پھیلائی جانے والی خبریں بےبنیاد ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کپتان تمیم اقبال کو بتا کر بنگلادیش پریمیئر لیگ سے باہر ہوا کیونکہ دبئی میں مصروفیات کے باعث بی پی ایل چھوڑنا پڑی۔
شعیب ملک نے اپنی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں فارچون باریشال کو ان کے آنے والے میچوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں اور اگر ضرورت پڑی تو میں ان کی مدد کے لیے دستیاب ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ گیم کھیلنے میں خوشی حاصل کی ہے اور کرتا رہوں گا۔