کرکٹر عثمان قادر کے ہاں بیٹی کی پیدائش

قومی کرکٹر و لیجنڈری سابق اسپنر عبدالقادر (مرحوم) کے بیٹے عثمان قادر کے ہاں چوتھی بیٹی کی پیدائش ہوئی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عثمان قادر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس ٹوئٹر پر جاری پیغام میں نومولود بیٹی کی ایسی تصیر شیئر کی جس میں اس کا چہرہ چھپا ہوا ہے۔

عثمان قادر نے پوسٹ میں لکھا کہ ’الحمد اللہ، اللہ پاک نے چوتھی مرتبہ مجھے اپنی رحمت سے نوازا ہے، ہم بہت خوش ہیں کہ چوتھی بیٹی ہماری فیملی میں تشریف لائی ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ گیا اللہ آپ کا شکر کہ آپ نے مجھے اس قابل سمجھا اور بس مجھے ہمیشہ اتنی ہمت دینا کہ میں ان کی اچھی پرورش کر سکوں۔

واضح رہے کہ کرکٹر عثمان قادر کی اہلیہ ایک اسٹیج ڈانسر اور اداکارہ ہیں بہرحال شادی کے بعد سے اب وہ میڈیا کی دنیا سے دور ہیں۔