انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نےجونیئر ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔
اعلان کے مطابق16ٹیموں کو 4گروپس میں تقسیم کیاگیا ہے پاکستان ٹیم کوایونٹ کے گروپ سی میں رکھا گیا ہے۔ گروپ سی میں افغانستان، پاپوانیوگنی، زمبابوے بھی شامل ہیں۔
پاکستان اپنا پہلا میچ 15 جنوری کو پاپوانیوگنی، 20 کو افغانستان اور 22 جنوری کو زمبابوے کے خلاف کھیلے گا۔
گروپ اے میں بنگلادیش، کینیڈا، انگلینڈ اور متحدہ عرب امارات شامل ہے جب کہ گروپ بی بھارت، آئرلینڈ، جنوبی افریقا اور یوگینڈا کی ٹیموں پر مشتمل ہے۔
جونئیرورلڈکپ 14جنوری سے 5 فروری تک ویسٹ انڈیز میں منعقدہو گا۔ نیوزی لینڈ کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو ایونٹ میں شامل کیا گیا ہے۔