بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں 34 سالہ خاتون کو اجتماعی عصمت دری کے بعد برہنہ کر کے ڈانس پر مجبور کرنے کا افسوسناک واقعہ سامنے آگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے خاتون کو اجتماعی عصمت دری اور برہنہ کرنے کے جرم میں 5 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، تاہم اب تک ایک بھی ملزم قانون کی گرفتار میں نہیں آ سکا۔
مدھیہ پریش ہائیکورٹ کی جانب سے پولیس کو حکم دیا گیا تھا کہ خاتون کی شکایت کو 90 دنوں کے اندر نمٹایا جائے جس کے 19 دنوں بعد ایف آئی آر دی کی گئی۔
خاتون نے ایف آئی آر درج کرواتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ ملزمان 11 جون کو اسے زبردستی ایک گودام میں لے گئے جہاں اجتماعی زیادتی کی اور برہنہ کر کے ایک گھنٹے تک ڈانس کرنے پر مجبور کیا۔
پولیس کے مطابق گزشتہ رات 5 ملزمان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا، اس سلسلے میں تفصیلی تفتیش جاری ہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی، شواہد کی بنیاد پر کیس میں مناسب قانونی اقدامات کیے جائیں گے۔
خاتون نے ہائیکورٹ مین درخواست دائر کی تھی کہ اس نے 17 جولائی کو کناڈیہ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی تھی لیکن کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا۔
اس بعد ہائیکورٹ نے 14 اگست کو پولیس کو حک دیا کہ خاتون کی شکایت پر کارروائی کی جائے اور 90 دنوں کے اندر معاملے کو نمٹایا جائے۔