عمران خان پر تنقید اور پی ٹی آئی میں شمولیت؟ چوہدری نثار بول پڑے

سینئر سیاستدان و سابق وزیر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ عمران خان کو کہا تھا کہ مجھے کسی عہدے کی ضرورت نہیں میں عمران خان پر تنقید نہیں کرنا چاہتا۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ 35 سال سیاست میں گزر گئے ن لیگ میں میرا اچھا وقت گزارا ہے بڑے بڑے عہدے آئے اللہ نے انکار کی ہمت دی۔

چوہدری نثار نے کہا کہ چاہتا ہوں الیکشن کے بعد عزت کے ساتھ کسی پارٹی میں جاؤں مجھے اچھا نہیں لگتاپی ٹی آئی میں شامل ہوکرن لیگ کو برا بھلا کہوں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اس لیے کامیاب ہوا کیونکہ اسکے ساتھ کام والے لوگ تھے میری طاقت میرےغریب عوام ہیں ملک سے اللہ کی رحمت ناراض ہے۔

واضح رہے کہ چوہدری نثار علی خان نے قومی اسمبلی کا ضمنی انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا ہے وہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 59 راولپنڈی سے الیکشن لڑیں گے۔