مگرمچھ نے اپنے ہی ٹرینر کو چبا ڈالا، ویڈیو نے دل دہلا دیئے

مگرمچھ

تھائی لینڈ کے ایک مشہور چڑیا گھر میں مگر مچھ نے کرتب دکھانے والے ٹرینر کے ہاتھ کو چبا لیا، ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کے دل دہلا دیے۔

سوشل میڈیا پر اکثر ایسی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جن میں جانور ٹریننگ دینے والے کوچ پر ہی حملہ کر دیتے ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو کے ساتھ آج ہم حاضر ہوئے ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک مگر مچھ اچانک ٹرینر پر حملہ کردیتا ہے۔

تھائی لینڈ کے اس چڑیا گھر میں ٹرینرز یہاں آنے والوں کو محظوظ کرنے کیلئے مگر مچھوں کے ساتھ مختلف کرتب دکھاتے ہیں، اسی طرح کے ایک لائیو شو کے دوران جب ٹرینر نے اپنا ہاتھ مگر مچھ کے منہ میں داخل کیا تو مگر مچھ نے کچھ دیر تک اپنے دونوں جبڑوں کو کھولے رکھا۔

اسی دوران ٹرینر نے اپنا ہاتھ مگر مچھ کے منہ میں مزید اندر داخل کرتے ہوئے حلق تک لے جانے کی کوشش کی جس پر مگر مچھ نے اپنے دونوں جبڑوں کو مضبوطی کے ساتھ بند کرلیا۔

خوش قسمتی سے ٹرینر کچھ ہی سیکنڈ بعد اپنا ہاتھ مگر مچھ کے منہ سے نکالنے میں کامیاب ہوگیا جس کے بعد اس کو اپنا ہاتھ تھام کر وہاں سے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس منظر نے وہاں موجود خواتین بچوں سمیت تمام لوگوں کو خوفزدہ کردیا اور کچھ خواتین یہ دیکھ کر خوف کی وجہ سے چیخ اٹھیں۔