مگرمچھ کا گوشت فروخت ہونے کا انکشاف!

بھارت میں لوگوں مگرمچھ کا گوشت فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے پولیس نے ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ چونکا دینے والے واقعہ بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع ملوگو کے چندو پٹلا گاؤں میں پیش آیا ہے جہاں کچھ افراد مگرمچھ کا گوشت فروخت کر رہے تھے۔

رپورٹ کے مطبق چندو پٹلا گاؤں میں گزشتہ دنوں سیلابی ریلے میں بہہ کر آنے والے مگرمچھوں میں سے ایک کو کچھ لوگوں نے پکڑ لیا تھا جس کو کاٹ کر اس کا گوشت فروخت کیا جا رہا تھا۔

محکمہ جنگلات کو جب اس واقعے کی اطلاع ملی تو متعلقہ حکام نے مکمل تحقیقات کے بعد وہاں چھاپہ مارا اور ایک شخص کو گرفتار کر لیا جب کہ اس کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

محکمہ جنگلات کی ٹیم نے گرفتار شخص کو پولیس کے حوالے کر دیا جو اس سے مفرور ساتھیوں سے متعلق تفتیش کر رہی ہے۔