محمد بن سلمان حج خدمات کا جائزہ لینے منیٰ پہنچ گئے

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان حج خدمات کا جائزہ لینے منیٰ پہنچ گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق ولی عہد محمد بن سلمان نے منیٰ پہنچ کر حجاج کرام کو مہیا سہولتوں اور خدمات کا جائزہ لیا ہے۔

سعودی حکومت نے اس بار بھی حج کے موقع پر سخت سکیورٹی انتظامات کیے ہیں۔ 10مربع کلومیٹر کے علاقے میں ہزاروں سیکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

مکہ معظمہ، منیٰ، عرفات اور مزدلفہ میں ہزاروں سکیورٹی اہلکار تعینات ہیں۔ انتظامی عملےکی تعدادان اہلکاروں کےعلاوہ ہے۔

طبی عملے کے سیکڑوں اہلکار اور ہردم مستعد رضاکار حجاج کی خدمت پر مامور ہیں۔ حجاج کرام وقوف مزدلفہ کے بعد 10 ذی الحج کو رمی جمرات کریں گے۔

واضح رہے کہ رواں سال 20 لاکھ سے زائد افراد حج کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔