نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کیلیے جنوبی افریقی اسکواڈ کا اعلان

جنوبی افریقہ

جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے درمیان آئندہ ماہ دو میچز کی ٹیسٹ سیریز کھیلی جائے گی جس کے لیے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔

جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت نیل برینڈ کے سپرد کی گئی ہے۔

ڈیوڈ بیڈنگھم، روان، کلائیڈی فورٹیون، زبیر حمزہ کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

شیپو موریکی، مہالی ایمپونگوانا، دوانے اولیور، ڈین پیٹرسن، کیگن پیٹرسن کو بھی اسکواڈ میں جگہ دی گئی ہے۔

جنوبی افریقی ٹیم میں ڈین پیڈت، رینارڈ وین ٹونڈر، شان وون برگ، کھایا زونڈو بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ سیریز جاری ہے، پہلے ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم کو ایک اننگز اور 32 رنز سے شکست دی تھی۔

کیپ ٹاؤن ٹیست میچ میں ممکنہ طور پر فاسٹ بولر کوٹزی کی جگہ اسپنر کیشو مہاراج کو ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔