لاہور : محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف اضلاع سے داعش کے 3 کمانڈرز سمیت 13 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کارروائیاں کرتے ہوئے داعش کے 3 اہم کمانڈر سمیت 13 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں پنجاب کے مختلف اضلاع میں کی گئیں اور دہشت گردوں کو لاہور، بہاولپور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، چینوٹ، قصور، ملتان اور منڈی بہاوالدین سے گرفتار کیا گیا۔
سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ گرفتاردہشت گرد خطرناک منصوبہ بندی کر رہے تھے، دہشت گردوں سےبارودی مواد،ڈیٹو نیٹر ،آئی ای ڈی ،فیوز اورنقدی برآمد ہوا تاہم دہشت گردوں کیخلاف مقدمات درج کرکےتفتیش شروع کردی۔
ترجمان کے مطابق رواں ہفتہ 339کومبنگ آپریشنز کےدوران 34مشتبہ افرادگرفتار کیے، کومبنگ آپریشنز میں 4ہزار113افراد سےپوچھ گچھ کی گئی، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔