لاہور : سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں سے 7 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ، گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں سی ٹی ڈی نے کارروائیاں کیں۔
کارروائیوں کے دوران لاہور سمیت مختلف شہروں سے سات دہشت گرد گرفتار کرلئے گئے۔
سی ٹی ڈی نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے، دہشت گردوں کیخلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ان سے خودکش جیکٹ بنانے کاسامان،بارودی مواد اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا، دہشت گرد حساس تنصیبات کونشانہ بنانا چاہتے تھے۔
رواں ہفتے چار سو تیئس کومبنگ آپریشنز کے دوران اسی مشتبہ افرادگرفتار کیے گئے ہیں