کراچی سے کالعدم تنظیم داعش کا اہم ملزم گرفتار

لیاری گینگ وار ملزم

کراچی : انسداد دہشت گردی فورس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم داعش کے اہم ملزم سراج الحق عرف قاری کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی فورس (سی ٹی ڈی) کراچی نے بلوچ کالونی پل پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم داعش کے اہم ملزم سراج الحق عرف قاری کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا کہ ملزم کے قبضے سے غیرقانونی اسلحہ برآمد ہوا، ملزم اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر علاقے سے تنظیم کیلئے چندہ اکھٹے کرتا تھا اور چندہ اکھٹا کرنے کے بعد اپنی تنظیم داعش کی مالی مدد کرتے تھے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ 22اکتوبر 2022 کو ملزمان نے لانڈھی میں مسجد کے جمعدار کو گولی مار کر قتل کیا، قتل کرنے کامقصد صرف یہ کہ یہ غیر مسلم اور کافر ہے۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان نے کہا کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے تفتیش کی جارہی ہے۔