خیبر: انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کے دوران علی مسجدخودکش دھماکے کے سہولت کار کو ہلاک کردیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ (کے پی) کے خیبر ضلع میں انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
سی ٹی ڈی اہلکاروں کی فائرنگ کے تبادلے میں مطلوب دہشت گردابوذر آفریدی ماراگیا ، پولیس نے بتایا ابوذر آفریدی علی مسجدخودکش دھماکے کا سہولت کار تھا، جس نے 25 جولائی کو علی مسجد کے علاقے میں ایک مسجد کو نشانہ بنایا تھا۔
پولیس نے مزید کہا کہ مارے گئے دہشت گرد کا تعلق لنڈی کوتل قصبے سے ہے۔
25 جولائی کو ضلع خیبر کے علاقے علی مسجد میں ایک مسجد میں زور دار بم دھماکے میں ایڈیشنل سٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) عدنان آفریدی شہید اور دیگر افراد زخمی ہوئے تھے۔
دھماکے کی ایف آئی آر میں ایس ایچ او نے کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھنے والے کمانڈر ایوب کا نام نامزد کیا اور اس واقعے میں مبینہ طور پر ملوث دیگر کئی دہشت گرد بھی شامل ہیں۔
ایف آئی آر کے مطابق ایڈیشنل ایس ایچ او مسجد میں داخل ہوتے ہی نمازیوں کے درمیان چھپے خودکش بمبار نے دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔