ڈیرہ غازی خان : صوبہ پنجاب کےشہر ڈیرہ غازی خان کےنواحی علاقے میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران 5 دہشت گر مارے گئے۔
تفصیلات کےمطابق سی ٹی ڈی ملتان نے ڈیرہ غازی خان کےنواحی علاقے موضع رکھ روجھانی میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کےدہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کاروائی کی گئی۔
سی ٹی ڈی ترجمان کےمطابق دہشت گردوں نےسی ٹی ڈی ٹیم کودیکھ کرفائرنگ شروع کردی،جوابی فائرنگ میں پانچ دہشت گرد ہلاک جبکہ اندھیرے کا فائدہ اٹھاتےہوئے چار فرار ہوگئے۔
مزید پڑھیں:شیخوپورہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،4دہشتگرد ہلاک
محکمہ انسداد دہشتگردی فورسز کے ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران فرار ہونے والےدہشت گردوں کی تلاش کےلیےآپریشن شروع کردیاگیاہے۔
سی ٹی ڈی پولیس کی کارروائی میں بارودی مواد،رائفلیں اور دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد جنوبی پنجاب میں حساس واہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔