سی ٹی ڈی کا خصوصی آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک

لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت میں محکمہ انسداد دہشت گردی(سی ٹی ڈی) نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے تین مبینہ دہشت گرد ہلاک کردیے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے فیروز والا میں سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کیا جس کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ دہشت گردوں میں احسان اللہ، نعمت اللہ اور عبداسلام شامل ہیں۔

محکمہ انسداد دہشت گردی نے بتایا کہ دہشت گرد فیروزوالا میں کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھے۔

اس ضمن میں سی ٹی ڈی حکام کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے یہ دہشت گرد حساس اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے جسے ناکام بنا دیا گیا۔

کوئٹہ: سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک

دوسری جانب رینجرز نے شہرقائد کے علاقے نیوکراچی سیکٹرفائیو ای میں گودام پر چھاپہ مار کر گودام سے بڑی تعدادمیں اسلحہ برآمدکرلیا، اسلحہ ایم کیو ایم لندن کے دہشت گرد نے کراچی آپریشن کے دوران چھپایا تھا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق مستقبل میں دہشت گردی کی کارروائی میں اسلحہ استعمال کیا جاسکتا تھا، بر آمد اسلحے میں 7کلاشنکوف، سیون ایم ایم 4 رائفل اور 6رپیٹر شامل ہیں۔ 7پستول، 3نائین ایم ایم پستول اور بڑی تعداد میں گولیاں بھی برآمد کی گئی ہیں۔