ورلڈکپ سے قبل آسٹریلیا کیلیے اچھی خبر!

ورلڈکپ سے قبل آسٹریلیا کے لیے اچھی خبر ہے کہ کپتان پیٹ کمنز مکمل فٹ ہو گئے ہیں۔

آسٹریلیائی کپتان پیٹ کمنز نے جمعرات کو اپنی بائیں کلائی کی چوٹ سے مکمل طور پر صحت یاب ہونے کے بعد ہندوستان کے خلاف تینوں ون ڈے کھیلنے کی امید ظاہر کی ہے۔

تاہم ساتھی بولر مچل اسٹارک سیریز کے افتتاحی میچ نہیں کھیل پائیں گے۔

آسٹریلوی کپتان نے یہ بھی امید ظاہر کی کہ مارنس لیبوشگین ہندوستان کے خلاف سیریز میں اپنی اچھی فارم کو جاری رکھیں گے اور ون ڈے ورلڈ کپ کے حتمی 15 رکنی اسکواڈ میں جگہ پکی کر لیں گے۔

جمعرات کو افتتاحی ون ڈے سے قبل پری میچ پریس کانفرنس کے دوران پیٹ کمنز نے کہا کہ میں بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں میری کلائی اب ٹھیک ہو گئی ہے میں 100 فیصد (فٹ) ہوں اور تینوں میچ کھیلنے کے لیے پرُامید ہوں۔

تجربہ کار بلے باز اسمتھ کے حوالے سے کپتان نے بتایا کہ وہ بھی مکمل فٹ ہو گئے ہیں اور کل کا میچ کھیلیں گے۔