نومبر میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ 1 ارب 90 کروڑ ڈالر

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ ماہِ نومبر کا کرنٹ اکاونٹ خسارہ 1 ارب 90 کروڑ ڈالر رہا۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی پانچ مہینوں میں ‏کرنٹ اکاونٹ خسارہ 7 ارب 8 کروڑ ڈالر رہا۔

اکتوبر 2021 میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ 1 ارب 76 کروڑ ڈالر تھا جب کہ نومبر کا کرنٹ اکاونٹ ‏خسارہ 1 ارب 90 کروڑ ڈالر رہا۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ درآمدات میں اضافے نے بڑھتی برآمدات اور ترسیلات زر میں بہتری کے ‏فوائد کم کر دئیے عالمی مارکیٹ میں بڑھتی اجناس کی قیمت اور مقامی طلب بڑھنے پر درآمدات ‏میں اضافہ کردیا۔

رواں مالی سال5 ماہ میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ 7 ارب 8 کروڑ90 لاکھ ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔ گزشتہ ‏مالی سال5 ماہ میں کرنٹ اکاونٹ 1 ارب 87 کروڑ 60 لاکھ ڈالر سرپلس تھا۔