وزارت خزانہ نے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی معاشی رپورٹ جاری کردی، رواں مالی سال کے دوران مالیاتی خسارہ بڑھ گیا۔
تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال کے 6 ماہ میں مالیاتی خسارہ 2.3 فیصد بڑھ گیا ہے جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں مالیاتی خسارہ 2 فیصد تھا۔ وزارت خزانہ کی رواں مالی سال کی پہلی ششماہی معاشی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بنیادی توازن بہتر ہوکر1812 ارب روپے ہوگیا ہے۔ دفاعی اخراجات 19 فیصد اضافے سے 758 ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں۔
قرض کی فراہمی 64 فیصد اضافے سے 4220 ارب روپے تک پہنچ گئی۔ پٹرولیم لیوی 166 فیصد اضافے سے 473 ارب روپے ہوگئی ہے۔
وفاقی ٹیکس ریونیو 30 فیصد اضافے سے 4469 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔ صوبائی ٹیکس ریونیو میں 20 فیصد اضافہ ہوا جو کہ 365 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ خسارہ 1799 ارب کے ملکی قرضے، 442 ارب روپے کے بیرونی قرضوں سے پورا کیا گیا۔