خطرناک سمندری طوفان نے قیامت برپا کردی، 500 سے زائد ہلاک

لیلونگوے : جنوب مشرقی افریقی ملک ملاوی میں سمندری طوفان فریڈی سے اموات کی تعداد بڑھ کر 500سے تجاوز کرگئی ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ملاوی ڈیفنس فورس، ملاوی پولیس سروس اور برطانیہ کی جانب سے تنزانیہ اور زامبیا سمیت پڑوسی ممالک کے تعاون سے ریسکیوا ینڈ سرچ آپریشن کی کارروائیاں جاری ہیں۔

Death toll from Cyclone Freddy rises to 499 in Malawi - CGTN

طوفان کے نتیجے میں ہونے والی شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے اب تک 500سے زائد افراد ہلاک اور 5 لاکھ 8 ہزار 244 بےگھر ہوچکے ہیں۔

ڈیزاسٹر مینجمنٹ امور کے محکمے کے کمشنر چارلس کالیمبا نے کہا ہے کہ بے گھر افراد کے لیے کیمپ قائم کردیا گیا ہے جس کے بعد کیمپوں کی مجموعی تعداد 427 ہوگئی ہے۔

Cyclone Freddy: Death toll rises to 190 - Malawi24 - Malawi News

صدر نے قدرتی آفت پر ملک میں 14 روزہ سوگ کا اعلان کردیا۔ جنوبی افریقی ترقیاتی کمیونٹی نے ملاوی کے لیے 3 لاکھ ڈالر کی امداد کی منظوری دی ہے۔