کراچی : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں سپرسائیکلون کیار کیٹگری پانچ سے چار میں تبدیل ہوگیا ہے تاہم ساحلی علاقوں میں لہروں کی شدت میں آج بھی اضافہ رہے گا اور اور ماڈرییٹ بارش کے امکان برقرار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سمندری طوفان کیار کی شدت میں کمی واقع ہونا شروع ہو گئی ہے تاہم اس کے اثرات برقرار ہیں ، طوفان کا نوے فیصد رخ عمان کی جانب ہے اورطوفان کی کیٹگری پانچ سے چار میں تبدیل ہوگئی ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ ساحلی علاقوں میں لہروں کی شدت میں آج بھی اضافہ رہے گا، اثرات کی وجہ سے شدت میں تیزی سے کمی کے اثرات بھی مرتب ہوتے ہیں جبکہ لہروں کی شدت کل کے مقابلے میں کم ہوگی اور ماڈرییٹ بارش کے امکان برقرار ہیں۔
سردار سرفراز کے مطابق طوفان کیارجنوب مغرب کی جانب بڑھ رہاہے اورطوفان کی رفتار فی گھنٹہ 10سے 12کلومیٹر ہے اور کراچی سے 730 کلومیٹردوری پر ہے، طوفان کے گرد 230 سے 250 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
مزید پڑھیں : سپرسائیکلون’کیار‘ کے اثرات کراچی میں آج بارش کا امکان
آج سے طاقتورترین طوفان کی شدت میں کمی آنے کا سلسلہ برقرار رہے گا، سمندری طوفان کے باعث سمندر میں طغیانی ہے لہریں معمول سے زیادہ بلند ہوسکتی ہیں، آج 10.54 پر سمندر کی لہریں 10.04 فٹ بلند ہوئی تھی جبکہ آج رات کو 11.47 پر سمندری لہریں 10.5فٹ بلند ہونے کا امکان ہے ، شہری ساحل کی جانب جانے سے اجتناب برتیں ساحل کے قریب رہائشی لوگ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم ابر آلود رہے گا اور شہرمیں بونداباندی کا بھی امکان ہے۔