سمندری طوفان، پروازوں سے متعلق اہم اعلان

پی آئی اے دمام فنی خرابی

بحیرہ عرب میں اٹھنے والے سمندری طوفان اور اس سے بچنے کے ممکنہ اقدامات کے تحت متوقع خطرے کے پیش نظر پی آئی اے کی جانب سےحفاظتی انتظامات مکمل کر لیے گئے۔

ایئرپورٹس، ہوائی گزرگاہوں پر طوفان کے اثرات کل صبح 3 بجے نمودار ہونا شروع ہوں گے۔ تیزہواؤں، گرد و غبار کی وجہ سے پروازوں کا رخ متبادل ایئرپورٹس کی جانب موڑ دیا جائے گا۔

کراچی اور سکھر کی پروازوں کیلئے خراب موسم پر لاہور یا ملتان کو متبادل کےطور پر استعمال کیا جائےگا۔ تیزہواؤں اور جھکڑ کے باعث آج کراچی سکھر کراچی پرواز منسوخ کردی گئیں جب کہ کل کی پرواز کافیصلہ موسم کی مناسبت سےلیاجائےگا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے ممکنہ صورتحال کے پیش نظر ایمرجنسی ریسپانس سنٹر کو فعال کر دیا ہے۔
سمندری طوفان سے متعلق کراچی ایئرپورٹ پر حتیاطی تدابیر پر مبنی الرٹ جاری کر دیا۔الرٹ ڈپٹی ڈائریکٹرایئر سائیڈ نے جاری کیا۔

الرٹ میں کہا گیا ہے کہ 13 سے 17 جون تک سمندری طوفان سے موسلادھار بارش، گرد و غبارکےطوفان کا خدشہ ہے پارک کیے گئے ہلکے وزن کےطیارےکی محفوظ جگہ پر پارکنگ کویقینی بنایا جائے۔