کراچی میں ممکنہ سمندی طوفان کے پیش نظر کمشنر کراچی کا اہم فیصلہ سامنے آگیا۔
کشمنر کراچی نے تمام امتحانات، تعلیمی سیمینارز، سمرکیمپس اور دیگر ایونٹ منسوخ کرنے کی ہدایت کردی۔ کمشنر کا کہنا ہے کہ 14جون سے طوفان تھمنے تک تمام سرگرمیاں منسوخ رہیں گی۔
کمشنر کراچی نے تمام تعلیمی بورڈ کے چیرمین و دیگر اداروں کو خط لکھ کر صورتحال کے پیشِ نظر امتحانات ری شیڈول کرنے کی فوری ہدایت کر دی۔
دوسری جانب سمندری طوفان سے متعلق کراچی ایئرپورٹ پر حتیاطی تدابیر پر مبنی الرٹ جاری کر دیا۔الرٹ ڈپٹی ڈائریکٹرایئر سائیڈ نے جاری کیا۔
الرٹ میں کہا گیا ہے کہ 13 سے 17 جون تک سمندری طوفان سے موسلادھار بارش، گرد و غبارکےطوفان کا خدشہ ہے پارک کیے گئے ہلکے وزن کےطیارےکی محفوظ جگہ پر پارکنگ کویقینی بنایا جائے۔