سمندری طوفان اسنیٰ کا چھٹا الرٹ جاری

سمندری طوفان اسنیٰ

کراچی: سمندری طوفان اسنیٰ کا چھٹا الرٹ جاری کردیا، جس میں بتایا ہے کہ سمندری طوفان مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سمندری طوفان اسنیٰ کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے چھٹا الرٹ جاری کردیا، جس میں کہا ہے کہ سمندری طوفان بحیرہ عرب کےشمال مشرق میں موجودہے اور گزشتہ9گھنٹےکےدوران سمندری طوفان مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ سمندری طوفان کراچی کے جنوب مغرب سے 200 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے جبکہ اورماڑہ سے 220 کلومیٹر کے فاصلے پر اور گوادر کے جنوب مشرق سے 380 کلومیٹر دور ہے۔

سمندرطوفان اسنیٰ مغرب اور جنوب مغرب کی جانب بڑھ رہاہے، طوفان کے زیر اثر آج شہرمیں دن بھر وقفے وقفے سے تیز بارش ہوگی۔

بدین،ٹھٹھہ،سجاول،حیدرآباد،ٹنڈومحمدخان میں بھی کہیں کہیں تیزبارش کاامکان ہے، 60 سے 70 کلومیٹر کی رفتارسےہواچل سکتی ہیں جبکہ جھکڑ 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارکو چھوسکتے ہیں۔

طوفان اسنیٰ کےزیراثرسمندرمیں شدیدطغیانی رہ سکتی ہے، جس کے باعث سندھ کے ماہی گیروں کو31اگست تک گہرےسمندرمیں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے کہ بلوچستان کےماہی گیریکم ستمبرتک گہرے سمندرمیں نہ جائیں۔