’سائفر کو وزیراعظم یا وزیرخارجہ سے نہیں چھپایا گیا تھا‘

ترجمان دفتر خارجہ نے سائفر کو وزیراعظم یا وزیر خارجہ سے چھپانے کے دعوے کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

تحریک انصاف کی جانب سے سائفر کمیونی کیشن کو وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے چھپانے کے دعوے پر ترجمان دفتر خارجہ نے ردعمل میں بیان جاری کیا ہے۔

ترجمان نے واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانہ سے موصول ہونے والی سائفر کمیونی کیشن کو چھپانے سے متعلق دعوے کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

بیان کے مطابق سائفرکمیونی کیشن کو وزیراعظم یا وزیرخارجہ سے نہیں چھپایا گیا تھا سائفر چھپانے کے دعوے کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ نے دوٹوک کہا کہ سائفر کو چھپانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، دفترخارجہ پیشہ ورانہ بنیادوں پر کام کرتا ہے اس پر شکوک کا اظہار نقصان دہ ہوگا۔