کراچی: پولیس نے ہوٹلوں پروارداتیں کرنے والے ڈکیت کو گرفتار کر لیا، ملزم عزیر ساتھیوں کے ساتھ مل کر ہوٹلوں پر بیٹھے افراد سے مو بائل فون اور نقدی چھینتا تھا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق نارتھ ناظم آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہوٹلوں پروارداتیں کرنے میں ملوث ڈکیت کو قانون کے شکنجے میں کس لیا، ملزم عزیر ساتھیوں کے ہمراہ ہوٹلوں پر بیٹھے افراد سے مو بائل فون اور نقدی چھینتا تھا۔
ملزم آسان ہدف کے طور پر ہوٹلوں پر آئے لوگوں کو دھڑلے سے نشانہ بناتا اور ساتھیوں کے ہمراہ موقع سے باآسانی فرار ہو جاتا تھا، نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں اس نے کئی وارداتیں کی تھیں۔
ایس ایس پی معروف عثمان نے بتایا کہ ملزم کے قبضے سے پستول، 6 گولیاں، 6 موبائل فونز اور موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی ہے جب کہ ملزم کے خلاف تھانہ نارتھ ناظم آباد میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔