لاہور میں ڈاکوؤں نے باپ کے سامنے بیٹی کو قتل کردیا

لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے باپ کے سامنے بیٹی کو قتل کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دکاندار بھی جاں بحق ہوگیا، مقتولہ والد کے ساتھ دکان پر دودھ لینے آئی تھی۔

پولیس کا بتانا ہے کہ موٹر سائیکل سوار دو ڈاکو ملک شاپ پر واردات کرنے آئے تھے۔

دکاندار کی جانب سے مزاحمت پر کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی، گولیاں لگنے سے 18 سال کی لڑکی اور دکاندار جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے مقتول لڑکی کا باپ بھی زخمی ہوا، مقتولین میں 24 شالہ زہروز بٹ اور 18 سالہ عنیقہ شامل ہیں۔