ڈاکوؤں نے راولپنڈی سے لاڑکانہ جانے والی مسافر بس لوٹ لی

شکار پور ڈاکوؤں مسافر بس

شکارپور : ڈاکوؤں نے راولپنڈی سے لاڑکانہ جانے والی مسافر بس لوٹ لی، بس میں سوار تمام افراد قیمتی سامان، موبائل فون اور نقدی چھینی۔

تفصیلات کے مطابق شکار پور میں مسلح ڈاکوؤں نے خانپورانڈس ہائی وےحاجی خواستی کےمقام پر مسافر کوچ پر دھاوا بول دیا۔

ڈاکوؤں نے راولپنڈی سے لاڑکانہ جانے والی کوچ میں لوٹ مار کی اور بس میں سوار تمام افراد کو یرغمال بنا کر قیمتی سامان، موبائل فون اور نقدی چھین لی۔

جس کے بعد مسافروں نے شکارپور کندھ کوٹ روڈ انڈس ہائی وے پر احتجاج کیا ، دھرنے کے باعث سندھ، پنجاب اور بلوچستان کو ملانے والی شاہراہ مکمل بلاک ہوگئی۔

مظاہرین کا سندھ حکومت سے مطالبہ ہے کہ لٹیروں کو گرفتار کر کے چھینا گیا سامان برآمد کرایا جائے۔