بھارتی پنجابی گلوکار دلیر مہندی کو انسانی اسمگلنگ کیس میں عدالت نے دو سال قید کی سزا سنادی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پٹیالہ کورٹ نے دلیر مہندی کو دو سال قید کی سزا سنائی جس کے بعد بعد گلوکار کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا۔
دلیر مہندی اور ان کے بھائی پر 2003 میں انسانی اسمگلنگ کے الزام کا کیس بنا تھا اور دونوں بھائیوں پر پیسے لے کر لوگوں کو بیرون ملک بھیجنے کے الزامات ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 1998 اور 1999 کے دوران دلیر مہندی نے کم از کم 10 لوگوں کو اپنے گروپ کا حصہ بنایا اور انہیں غیر قانونی طور پر سان فرانسسکو اور نیو جرسی میں چھوڑ دیا۔
دلیر مہندی اور اس کے بھائی شمشیر سنگھ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا جس کے بعد دونوں بھائیوں کے خلاف تقریباً 35 شکایات سامنے آئیں۔