وزیر خارجہ بلاول بھٹو کو ڈنمارک کے ہم منصب نے ٹیلیفون کیا جس میں بلاول بھٹو نے قرآن پاک بے حرمتی واقعات پر تحفظات کا اظہار کیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں بتایا ہے کہ ڈنمارک کے وزیر خارجہ لارس لوکی رسموسین نے انہیں خود ٹیلیفون کیا دوران گفتگو میں نے قرآنِ پاک کی بے حرمتی کے واقعات پر گہرے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
بلاول بھٹو نے ڈینش ہم منصب سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے والے اسلامو فوبیا پر مبنی واقعات کو بند کرنے اور مذاہب کے درمیان ہم آہنگی و مذہبی برداشت کے فروغ پر بھی زور دیا۔
I received a call from Danish Foreign Minister Lars Lokke Rasmussen, and raised our deep concern on the recent incidents of desecration of the Holy Quran in Denmark and other European countries. While acknowledging the Danish government's outreach to the Muslim world and… pic.twitter.com/fVXmboHPsh
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) July 31, 2023
ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے بھی اپنی حکومت کی جانب سے ایسے گھناؤنی واقعات کی مذمت کی گئی۔