پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ دانیہ انور نے انکشاف کیا ہے کہ پہلا شوہر تشدد کرتا تھا اور منشیات کا عادی تھا۔
دانیہ انور نے ایک انٹرویو کے دوران اپنی طلاق کے بارے میں کھل کر بات کی، انھوں نے کہا کہ کہ لوگ کہتے ہیں کہ طلاق لے لو یہ آسان ہے لیکن جب طلاق لی تو احساس ہوا کہ یہ میرے لیے مشکل عمل تھا، مجھے اپنے کسی فیصلے پر پچھتاوا نہیں ہے لیکن پہلی طلاق میرے لیے مشکل تھی۔
ادکارہ نے یہ بھی بتایا کہ شادی سے پہلے سابق شوہر منشات کے عادی نہیں تھے لیکن پھر آہستہ آہستہ انھیں منشیات کی لت لگ گئی، وہ مجھے جسمانی تشدد کا بھی نشانہ بناتے تھے۔
دانیہ انور کا کہنا تھا کہ جب فیملی کو علم ہوا میں طلاق لے رہی ہوں تو انھوں نے مجھے سپورٹ کیا کہ میں نے اپنے سکون کے لیے طلاق لی اور مجھے اپنے کسی فیصلے پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔
پاکستانی ڈراموں کی اداکارہ نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ منشیات صرف ایک بہانہ ہے، نشے میں بھی انسان کے اندر سے وہی نکلتا ہے جو وہ حقیقت میں ہوتا ہے۔
ماضی کو یاد کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میرے لیے اور بچوں کے لیے زندگی گزارنا مشکل ہو گیا تھا، پھر گھر اور بچوں کی مکمل ذمے داری بھی مجھ پر آ گئی تھی کیونکہ پہلا شوہر کماتا بھی نہیں تھا اور جب اسے پیسوں کی ضرورت ہوتی وہ مار پیٹ شروع کر دیتا تھا۔
خیال رہے کہ دانیہ انور پاکستانی ڈراموں کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ہیں جو شوبز انڈسٹری میں اپنا مقام بنانے میں کامیاب رہی ہیں، انھوں نے 2016 میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔