ممبئی: بالی وڈ سُپر اسٹار عامر خان کی بلاک بسٹر فلم ’تارے زمین پر‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے چائلڈ اسٹار درشیل سفاری کو تلخ ماضی یاد آگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ’تارے زمین پر‘ میں درشیل سفاری نے ’اشان اوستھی‘ نامی بچے کا کردار ادا کیا تھا جو اپنے والدین کو کافی پریشان کرتا تھا۔
درشیل سفاری نے حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ فلم سے قبل اسکول میں بڑے دانتوں کی وجہ سے کافی تنگ کیا جاتا تھا، بچے میرا مذاق اڑاتے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ میں بہت نازک مزاج بچہ تھا جسے ہر منفی چیز سے تکلیف پہنچاتی تھی، جب آپ اداکار بنتے ہیں تو پھر آپ کو خاموش رہنا پڑتا ہے، آپ کو حقیقت تسلیم کرنا پڑتی ہے۔
View this post on Instagram
ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ کہتے ہیں کہ درشیل سست ہے تو یہ سچ ہے اور مجھے اس پر کام کرنا پڑے گا، لیکن اگر وہ کہتے ہیں کہ درشیل کو اداکاری پسند نہیں تو یہ غلط ہے۔
2007 میں ریلیز ہونے والی ’تارے زمین پر‘ کی کاسٹ نے بالی وڈ اسٹار عامر خان کی بیٹی کی شادی مین شرکت کی تھی۔
فلم میں اشان اوستھی کی والدہ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ ٹسکا چوپڑا بھی شادی میں شریک رہیں۔ انہوں نے درشیل سفاری کے ساتھ سیلفی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کی تھی۔