ویرات کوہلی کی مدد کرنے پر ڈیرل مچل پر تنقید

ویرات کوہلی

نیوزی لینڈ کے بیٹر ڈیرل مچل نے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں ویرات کوہلی کی مدد کرنے پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا۔

ورلڈ کپ 2023 کے سیمی فائنل کا پہلا میچ نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان ہوا، اس دوران ایک وقت ایسا آیا جہاں ویرات کوہلی اپنی سنچری اسکور کرنے کے قریب تھے تاہم شاٹ مارتے ہوئے کریمپ کا شکار ہوئے۔

اس دوران ویرات کوہلی نے میدان نہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا، ساتھ ہی نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں نے کوہلی کی مدد کی جب وہ درد سے بے حال تھے، کیویز کی اس ’ اسپورٹس مین شپ‘ پر کئی شائقین نے تنقید کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

اس تنقید کو نیوزی لینڈ کے کھلاڑی ڈیرل مچل نے مسترد کرتے ہوئے ممبئی سے روانہ ہونے سے قبل گفتگو میں کہا کہ ’گراؤنڈ میں ویرات کی مدد کرنے پر بلیک کیپس کو فخر ہے، ہم اس طرح کی کرکٹ ہی کھیلنا چاہتے ہیں اور اپنے بچوں کو بھی اسی طرح سے کھیلتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں‘۔

بھارت نیوزی لینڈ کو ہرا کر ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

ڈیرل مچل کا کہنا تھا کہ ’ کیویز اس طرح ہی کرکٹ کھیلتے ہیں اور کھلاڑیوں کی مدد کرتے ہیں، امید ہے باقی دنیا بھی میدان کے اندر اور باہر اسی طرح کیویز کا  احترام کریں گی‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

ان کا کہنا تھا کہ دوسرے کھلاڑیوں کی مدد کرنا ایک ایسی چیز ہے جس پر ہمیں واقعی فخر ہے، لہذا ہم صرف بلیک کیپس بن کر رہیں گے اور وہی کریں گے جو ہم کر رہے ہیں۔

ڈیرل مچل نے کہا کہ ورلڈ کپ میں سیمی فائنل سے باہر ہونے کی مایوسی کا ان کی کارکردگی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، یاد رہے کہ نیوزی لینڈ 28 نومبر سے شروع ہونے والی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے بنگلہ دیش کا اگلا سفر کرے گی۔