(12 جولائی 2025): بھارتی شہر حیدر آباد کے علاقے مشیر آباد میں بیٹی نے والدہ اور آشنا کے ساتھ مل کر باپ کو قتل کیا اور پھر فلم سیکھنے سینما گھر چلی گئی۔
انڈین میڈیا کے مطابق مشیر آباد میں سکیورٹی گارڈ کو اس کی بیوی، بیٹی اور اس کے آشنا نے مل کر موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے ایڈول آباد جھیل میں لاش ملنے کے بعد یہ تینوں ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کر لیا۔
ملزمان کی شناخت وڈلوری شاردھا (بیوی) اور منیشا (بیٹی) کے نام سے ہوئی جبکہ واردات میں 24 سالہ نوجوان بھی شریک تھا۔ انہوں نے مقتول لنگم کو 6 جولائی 2025 کی دوپہر قتل کیا اور پھر تلگو فلم دیکھنے کیلیے سینما چلے گئے۔
پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے 7 جولائی 2025 کو لنگم کی لاش کو ٹھکانے لگایا۔
لنگم اور ان کی بیوی وڈلوری شاردھا کے درمیان اکثر بیٹی اور اس کے آشنا کی وجہ سے لڑائی جھگڑا ہوتا تھا۔ پولیس کے مطابق منیشا پہلے سے شادی شدہ ہے لیکن اپنے شوہر سے الگ والدین کے ہاں رہتی ہے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ 6 جولائی 2025 کی سہ پہر وڈلوری شاردھا نے لنگم کو نیند کی گولیاں کھلا کر موت کے گھاٹ اتارا، بیٹی اور اس کے آشنا کی مدد سے مقتول کے منہ پر تکیہ رکھ کر اس کا گلا گھونٹ دیا۔
ملزمان قتل کرنے کے بعد سینما گھر گئے جہاں انہوں نے فلم دیکھی اور واپسی پر ایک ٹیکسی ڈرائیور کی مدد سے لاس کو جھیل میں پھینک دیا۔