راولپنڈی : شہید سپاہی عمران کی بیٹی نے اپیل کی کہ اپنی سیاست خود کریں، فوج کو بیچ میں مت لائیں، پاکستان ہے تو ہم ہیں فوج ہے تو ہم ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وطن عزیزپرجان نچھاورکرنیوالے شہدا کے لواحقین نے قوم کے نام پیغام میں 9 مئی کے سانحہ پر شدید رنج وغم کااظہارکیا۔
بیٹی سپاہی عمران شہید نے اپنے پیغام میں کہا کہ مجھےاپنےوالد کی شہادت پر فخرہےمجھےبالکل بھی رونا نہیں آتا، کہاجاتاہےکہ شہید زندہ ہوتاہےان کوکبھی مردہ مت کہو، گزارش کروں گی اپنی سیاست خود کریں، فوج کو بیچ میں مت لائیں۔
بیٹی سپاہی عمران شہید کا کہنا تھا کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں فوج ہےتوہم ہیں۔
سپاہی طیب حسین شہید کی بیوہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ فخر ہے اپنےشوہرپرانہوں نےملک کیلئےشہادت کا رتبہ حاصل کیا، ان کی شہادت کےبعد اللہ نےمجھےبیٹی سےنوازا۔
شہید کی بیوہ کا کہنا تھا کہ جب بھی وہ اپنےباباسےمتعلق پوچھتی ہےتوتسلی دیتی ہوں آپ شہیدکی بیٹی ہو، 9مئی کوجوواقعہ رونما ہواوہ ہمارے لیےبہت تکلیف دہ تھا، ہمارےدلوں کوٹھیس پہنچائی گئی اللہ تعالیٰ ان حملوں میں ملوث لوگوں کوہدایت دے۔