نئی دہلی: انگلینڈ کے سابق فٹبالر اور یونیسیف کے خیر سگالی سفیر ڈیوڈ بیکہم کی بالی وڈ اسٹارز کے ساتھ پارٹی کی تصاویر منظر عام پر آگئیں۔
View this post on Instagram
سابق اسٹار فٹ بال یونیسیف کے خیر سگالی سفیر کے طور پر بھارت کے تین روزہ دورے پر ہیں، جہاں انہوں نے ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں شرکت کی تاہم اب اداکارہ سونم کپور کی ممبئی کی رہائش گاہ پر ان کے لیے ایک پارٹی رکھی گئی جس میں کئی بالی وڈ اسٹارز نے شرکت کی۔
View this post on Instagram
اس پارٹی میں شاہد کپور میرا راجپوت، فرحان اختر شیبانی ڈانڈیکر، ادار پونا والا کے ساتھ سونم کپور کے خاندان کے زیادہ تر افراد موجود تھے۔
View this post on Instagram
اس کے علاوہ اداکارہ ارجن کپور، ملائکہ اروڑہ، کرشمہ کپور، سنجے کپور، مہیپ کپور نے پارٹی کے اندر کی تصاویر شیئر کیں اور اپنے اپنے انسٹاگرام پر پر اپنے پسندیدہ فٹبالر کے ساتھ گزارے لمحات کے بارے میں لکھا۔
View this post on Instagram
اداکار شاہد کپور نے ویڈیو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ شخص ہیں جو مجھے اور میری اہلیہ کو اس وقت سب سے زیادہ پسند ہوتے تھے جب ہم زندگی میں پہلی مرتبہ ملے تھے۔
View this post on Instagram
یہی نہیں ڈیوڈ بیکہم کیساتھ گزارے گئے خصوصی لمحات کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے ملائکہ اروڑا نے اپنے بیٹے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آرہان یہ آپکے لیے۔
View this post on Instagram
View this post on Instagram