اسرائیل کی حمایت پر جنوبی افریقا نے کپتان کو ہٹا دیا

جنوبی افریقا نے جونئیر عالمی کپ سے ایک ہفتہ قبل اپنےکپتان ڈیوڈ ٹیجرکو اسرائیل کی حمایت کرنے پرقیادت سے ہٹا دیا۔

ٹیجر نے پچھلے سال ملنے والے ایوارڈ کو اسرائیل کی فوج کے نام کیا تھا۔ جنوبی افریقا کرکٹ نے کہا کہ ٹیجر کو ممکنہ ردعمل اور سکیورٹی خدشات کی وجہ سے ہٹایا گیا ہے۔

CSA نے کہا کہ ٹیجر کو کپتان کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ تمام کھلاڑیوں، انڈر 19 ٹیم اور خود ڈیوڈ کے بہترین مفاد میں کیا گیا ہے وہ ایک کھلاڑی کے طور پر اسکواڈ کے ساتھ برقرار رہیں گے جب کہ نئے کپتان کا تقرر وقت پر کیا جائے گا۔

David Teeger will remain with the South Africa squad as a player for the Under-19 World Cup  •  Cricket South Africa

جنوبی افریقا میں فلسطین کی حمایت میں مظاھرے جاری ہیں اور مظاھرین نے ٹیجر کو کپتانی سے ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

جنوبی افریقا نے عالمی عدالت انصاف میں فلسطین میں اسرائیلی قتل عام پر مقدمہ بھی دائر کر رکھا ہے جس پر ابتدائی سماعت کو ملکی وزیراعظم نے قابل فخر قرار دیا ہے۔