ڈیوڈ وارنر آخری بار ٹیسٹ کرکٹ میں اِن ایکشن، کیریئر پر ایک نظر

آسٹریلیا کے مایہ ناز اوپنر سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں اپنے کیریئر کا آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے میدان میں اترے ہیں ان کا کیریئر انتہائی شاندار رہا ہے۔

نٹھ کھٹ انداز اور شرارتی مزاج کے مالک آسٹریلیا کے مایہ ناز اوپنر ڈیوڈ وارنر ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکے ہیں اور آج اپنے کیریئر کا آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں اتر چکے ہیں وہ اپنے آخری ٹیسٹ میچ کو کیسے یادگار بناتے ہیں یہ دیکھنا باقی ہے لیکن ڈالتے ہیں ان کے کیریئر پر ایک نظر۔

جارح مزاج بلے باز نے انٹرنیشنل کرکٹ میں قدم رکھا تو ٹی ٹوئنٹی کرکٹر ہونے کا ٹیگ لگا، لیکن انہوں نے اپنی پُرفارمنس سے سب کو غلط ثابت کیا۔ وارنر نے نہ صرف ٹیسٹ فارمیٹ کھیلا بلکہ میچوں کی سنچری بھی مکمل کی۔

ڈیوڈ وارنر نے طویل فارمیٹ میں ایک ٹرپل، دو ڈبل سمیت 26 سنچریاں بنا رکھی ہیں۔ 2019 میں پاکستان کے خلاف کیریئر بیسٹ 335 رنز اسکور کیے تھے۔

چلبلے  وارنرسوتے بہت کم ہیں، تاکہ کوئی ایکشن مِس نہ ہو۔ ٹک ٹاک بھی خوب بناتے ہیں جب کہ اکثر میدان میں پشپا اسٹیپ کرتے بھی دیکھے گئے ہیں۔

وارنر نے پاکستان کیخلاف سنچریاں، ٹرپل سنچری کیسے بنائیں؟ دلچسپ ویڈیو دیکھیں

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ آخری ٹیسٹ میچ میں وارنر کو سنچری بناتا دیکھنے کے خواہشمند ہیں اور موقع آیا تو اوور بھی دیں گے تا کہ وکٹ کے ساتھ کیریئر کا شاندار اختتام کریں۔