ڈیوڈ وارنر کی گراؤنڈ میں ’پشپا‘ کے گانے پر رقص کی ویڈیو وائرل

ڈیوڈ وارنر کی گراؤنڈ میں ’پشپا‘ کے گانے پر رقص کی ویڈیو وائرل

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے اوپنر ڈیوڈ وارنر کی کرکٹ گراؤنڈ میں بلاک بسٹر بھارتی فلم ’پشپا‘ کے گانے پر رقص کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ڈیوڈ وارنر نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان کے خلاف فیلڈنگ کے دوران باؤنڈری کے قریب اُس وقت ڈانس کیا جب ڈی جے نے ’سری والی‘ گانا لگایا۔

گراؤنڈ میں موجود شائقین یہ منظر دیکھ کر خوشی سے جھوم اٹھے اور کرکٹر کو سراہا۔ دراصل ڈیوڈ وارنر تیلگو فلموں اور خاص کر سُپر اسٹار الو ارجن کے بہت بڑے فین ہیں۔

اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اس منظر کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ڈیوڈ وارنر نے لکھا کہ ’جب آپ حیدر آباد میں ہوں اور DJ بھول جائے کہ آپ اسی کام کیلیے یہاں موجود ہیں۔

اس سے قبل پاکستان کے خلاف میچ کے دوران ڈیوڈ وارنر نے سنچری مکمل کرنے کے بعد فلم ’پشپا‘ کے انداز میں جشن منایا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خو وائرل ہوئی تھی۔