آسٹریلوی ٹیم کے اوپنر بیٹر ڈیوڈ وارنر کی ننھی بیٹی کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر آسٹریلوی ٹیم کے جارح مزاج بیٹر ڈیوڈ وارنر نے ننھی بیٹی کی ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں پرفارم کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ڈیوڈ وارنر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بیٹی کے لباس کی تعریف کی۔
انہوں نے گزشتہ روز یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ڈیوڈ وارنر نے فیملی فوٹو شیئر کی اور تھی اور لکھا تھا کہ وہ فیملی کو یاد کررہے ہیں۔
انہوں نے لکھا تھا کہ ’اہلخانہ سے دور رہنا کبھی آسان نہی ہوتا، اپنی بیٹیوں کو بہت یاد کررہا ہوں، بہت جلد آپ سب کے ساتھ معیاری وقت گزارنے کا انتظار نہیں کرسکتا۔‘
یاد رہے کہ ڈیوڈ وارنر آسٹریلوی ٹیم کے ساتھ ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے بھارت میں موجود ہیں۔ آسٹریلوی ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا اگلا میچ انگلینڈ کے خلاف 4 نومبر بروز ہفتے کو کھیلے گی۔